5 مئی 2013 - 19:30
جدید ترین ڈرون طیارے ’’حماسہ‘‘ کی عنقریب رونمائی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ عنقریب ایران کے جدید ترین ڈرون طیارے حماسہ کی رونمائی کی جائے گی۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیر جنرل احمد وحیدی نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ ڈرون طیارہ جاسوسی اور حملے کے لیے استعمال کیا جائے گا اور یہ طویل پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور طویل عرصے تک خدمات انجام دے سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی وزارت دفاع آئندہ مہینوں کے دوران بحریہ کے کئي نئے ہتھیاروں اور میزائلوں کی رونمائی کرے گي۔جنرل احمد وحیدی نے شام پر صیہونی حکومت کے حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کے ان حملوں کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا جا سکتا ہے۔ اس کا ایک پہلو تو صیہونی حکومت کی جارحانہ اور جنگجو ماہیت کو ظاہر کرتا ہے اور دوسرا پہلو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ صیہونی حکومت آئندہ دوسرے ممالک پر حملے کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شام کی حکومت ایک مضبوط حکومت ہے اور وقت کے مطابق صیہونی حکومت کو دندان شکن جواب دینے کا حق رکھتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲